قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے

image

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم سہولت سینٹر میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پیر کونو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی عبدالعلیم خان، مصطفیٰ محمود، امیر علی شاہ جیلانی، شہریار خان مہر، میاں اظہر، شرمیلہ فاروقی اور سردار علی گوہر مہر نے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروایا۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا اور ممبران قومی اسمبلی کا کارڈ جاری ہونا ضروری ہے۔

نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ افتتاحی اجلاس سے قبل اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کروائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US