مریم نواز شریف ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب، 220 ووٹ حاصل کئے

image

لاہور۔26فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف 220 ووٹ لیکر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئیں۔

پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلا س میں وزیر اعلی کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن سنی اتحاد کونسل نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب احمد خان کو کوئی ووٹ نہیں پڑا ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US