بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 9 مارچ کو فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار 2024 کا انعقاد کیا جائے گا

image

برسلز۔26فروری (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 9 مارچ کو فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار 2024 کا انعقاد کیا جائے گا۔

سفارتخانہ کےایک ٹویٹ کے مطابق بیلجئیم میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انواع و اقسام کے پکوانوں کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک اور عید کی مناسبت سے اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

پاکستانی سفارتخانہ نے فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار میں لوگوں کو فیملیز سمیت شرکت کی دعوت دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US