راجہ پرویز اشرف کی سیّد مراد علی شاہ کوتیسری باروزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےنو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیّد مراد علی شاہ کا تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونا ان پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اراکین سندھ اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔سیّد مراد علی شاہ مدبر، زیرک، کہنہ مشق اور متحرک سیاسی رہنما ہیں ، ان کا بطور وزیراعلیٰ سندھ چنائو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہترین انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیّد مراد علی شاہ کی قیادت میں پہلے بھی صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ، مستقبل میں بھی سندھ کی ترقی کا سلسلہ تیزی سے جاری رہے گا اور ان کی قیادت میں سندھ حکومت صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیّد مراد علی شاہ کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب صوبہ سندھ کی عوام کی فلاح وبہبود اورترقی و خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا، سیّد مراد علی شاہ محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US