دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

image

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 100کیوسک اور اخراج8 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار600کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار600 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار500 کیوسک اور اخراج 2 ہزارکیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1443.17 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.901ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1117.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.725 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US