پچاس ہزار لیٹر فرنس آئل سے لوڈ ر آئل ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا

image
مظفرگڑھ۔ 27 فروری (اے پی پی):پچاس ہزار لیٹر فرنس آئل سے لوڈ ر آئل ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا،پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں جکھڑی نالہ کے قریب پارکو قصبہ گجرات سے کراچی جانے والا بائیکو کیرج کمپنی کا آئل ٹینکر جیک سلپ ہونے سے روڈ کے کنارے کچی جگہ پر الٹ گیا ہے، جس میں تقریبا 50 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی ریسکیو اسٹیشن قصبہ گجرات سے ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US