اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب ،محمد نوازشریف صدارت کریں گے

image

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت پارٹی قائد محمد نواز شریف کریں گے ۔

اجلاس 28 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا،نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق اور 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US