صدارتی انتخاب، ’امیدوار دو مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں‘

image
الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج منگل سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

منگل کو جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’آرٹیکل 41 کی شق 4 کے مطابق صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔‘بیان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 دن  کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ’29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی اور اس طرح سے صدر کے انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی۔‘

الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024ء کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق امیدوار دو مارچ دن 12 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

’تمام خواہش مند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے حاصل کر سکتے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US