دہشتگردی کا الزام ، سعودی عرب میں 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے

image

سعودی عرب میں دہشتگردی کے مرتکب 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق مجرمان دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے اور ان کی مالی معاونت میں ملوث تھے، مذکورہ افراد کے دہشتگردی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں سر قلم کر دیئے گئے۔

سعودی عرب میں 2 فوجی افسران کے سر قلم

سزائے موت پانے والے ان 7 افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان کے نام اور لقب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سعودی شہری تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان 7 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں 29 ملزمان کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرانے کیلئے مخبری کرنیوالے کو پھانسی

سعودی عرب میں مارچ 2022ء میں ایک ہی روز 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسی سال سعودی عرب میں کل 196 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد ہوا تھا۔ 2023ء میں 170 افراد کی موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US