چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ڈبلیو ایم سی کا شہر کا دورہ ،صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

image

سیالکوٹ۔ 29 فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے شہر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی نے علی الصبح خادم روڈ،پیرس روڈ، مجاہد روڈ، شہاب پورہ روڈ اورعالم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،

عملہ کی حاضری کو چیک کی اور صفائی کے کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سیالکوٹ کو صاف بنانےمیں ہر مکمن کوشش کی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی سے متعلق شکایت کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر 1139پر رابطہ کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US