ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی کا آ ئی ایل ایچ سکول،سیکٹر جی-14کا دورہ

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے سیکٹر جی-13 میں ایف جی ای ایچ اے اور اسلام آباد لرننگ حب (آئی ایل ایچ) کے باہمی اشتراک سے بننے والے سکول کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی نے سکول کی مختلف کلاسز کا دورہ بھی کیا۔

سکول کی پرنسپل نے سکول میں تعلیم، جدید طریقوں اور سکول کے مختلف سیکشنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی نے سکول میں یادگاری پودا لگایا اور سکول کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی-14 مرکز کا دورہ بھی کیا

جس میں ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پروجیکٹس کے انفراسٹرکچر اور اہمیت کو جاگر کیا اور سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں الاٹیز اور انویسٹرز کو تمام سہولیات کی فراہمی کی افسران کو تلقین کی۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر جی-14 کو پروجیکٹ کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیااور پروجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US