الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو 10 بجے ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو12 بجے تک واپس لئے جاسکیں گے۔

اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔امیدوار 6 مارچ کو ریٹائر ہوسکیں گے۔پولنگ 9 مارچ کو10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔اس کے لئے پانچ پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے لئے پارلیمنٹ ہائوس بطور پولنگ سٹیشن استعمال ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US