سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن آج، ایاز صادق اور عامر ڈوگر میں مقابلہوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب آج ، علی امین گنڈا پور اور ڈاکٹر عباداللہ مدمقابل’اختیارات سے تجاوز‘، ہائیکورٹ کی ڈی سی اسلام آباد کو چھ ماہ قید کی سزا’حلف اٹھانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں‘، پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی وزیراعلٰی بلوچستان نامزد
پاکستان پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
وزیراعلٰی بلوچستان کےلیے آج شام پانچ بجے تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
وزیراعلٰی کا انتخاب کل سنیچر کی صبح گیارہ بجے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پایا تھا۔ دونوں جماعتوں کو بلوچستان کی 65 رکنی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہے۔
شراکت اقتدار کے معاہدے کے تحت وزیراعلٰی بلوچستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور مسلم لیگ ن اس کی حمایت میں ووٹ دے گی-
علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
پاکستان تحریک انصاف سے علی امین گنڈا پور 90 حاصل کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ہیں۔
اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر عباداللہ خان نے 16 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج جمعے کو ہواوزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے علی امین گنڈاپور نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر عباداللہ خان ہیں جو امیر مقام کے چھوٹے بھائی ہیں
سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری
سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
خفیہ رائے شماری کے تحت ارکان اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے حکومتی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
سپیکر کے لیے دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ ایوان میں موجود ہیں۔
نئے سپیکر سے حلف لینے کے بعد راجا پرویز اشرف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب، ایوان میں شور شرابہ
پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
سپیکر راجا پرویز اشرف کی سربراہی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اجلاس شروع ہونے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ ’عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔ انتخابات کے نتائج نامکمل ہیں تو کیسے اجلاس بلایا جا سکتا ہے‘
عمر ایوب نے کہا کہ ان کی پارٹی کی جانب سے مخصوص نسشتوں پر خواتین ارکان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے لہٰذا ایوان ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس وجہ سے کارروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن آج، ایاز صادق اور عامر ڈوگر میں مقابلہ
پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی آج 22 ویں سپیکر جبکہ 21 ویں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کے تیسری مرتبہ سپیکر منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ اُن کا مقابلہ سُنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر سے ہوگا۔
ڈپٹی سپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور سُنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر خان مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
رانا تنویر حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو تاہم پارٹی قائدین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
اجلاس میں شائستہ پرویز ملک، محمود ورک، ملک ابرار، قیصر احمد شیخ، حنیف عباسی، طاہرہ اورنگزیب بھی شریک ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف شریک نہیں تھے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔
رانا تنویر نے تمام ارکان کو اسمبلی ہال میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کی حکمت عملی طے کی گئی۔
سپیکر کی کرسی پر ضبط کے ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے، ایاز صاق
پاکستان مسلم ن کی جانب سے سپیکر کے لیے نامزد امیدوار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی کرسی پر ضبط کے ساتھ اور خود کو کنٹرول کرتے ہوئے بیٹھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اداب کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر رکن اسمبلی کی ذمہ داری ہے اور یہ پارلیمان اتنا ہی اپوزیشن کا ہے جتنا کہ حکومتی جماعتوں کا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر سیشن کے دوران شور شرابہ ہی ہوتا رہا تو پھر نہ تو ارکان سوال جواب کر سکیں گے اور نہ ہی ایوان اپنا کام کر سکے گا۔