اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سینٹ کی خالی ہونے والی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کردی ۔جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق سے خالی ہونے والی سینٹ کی ایک نشست پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال حسین،سندھ سے دو خالی نشستوں پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ اور بلوچستان سے خالی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔یہاں پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔