مختصر مدت میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں ،ڈاکٹر ندیم جان

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالا تو صحت کے شعبے میں اصلاحات میرا مشن تھا، الحمد اللہ مختصر مدت میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں ۔ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر نے وزارت صحت کے سینئر افسران سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز تھا ۔اس اقدام سے ملکی وقار بلند ہوا اور پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی قدر اور اہمیت میں اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے نہ صرف عملی اقدام کئے بلکہ دنیا کے صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ایک حکمت عملی تشکیل دی ۔نیشنل اور انٹر نیشنل فورمز پر پاکستان کی بہتری کیلئے موثر آواز اٹھائی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ انہوں نے قلیل مدت میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں ، اس میں وزارت صحت کے سٹاف اور افسران کا کلیدی کردار تھا جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران نے وزیر صحت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں وزیر صحت کو شیلڈ پیش کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US