الحمد اللہ ! آج ملک میں جمہوری عمل جاری ہے، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا وزارت پارلیمانی امور میں الوداعی تقریب سے خطاب

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ! آج ملک میں جمہوری عمل جاری ہے، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، نگران حکومت نے بروقت انتخابات منعقد کروائے اور آج ملک میں نئی اسمبلیاں وجود میں آ چکی ہیں، امید ہے نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزارت پارلیمانی امور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نگران دور حکومت میں وزارت پارلیمانی امور کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام کی شرکت کے بغیر جمہوریت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بحیثیت وفاقی وزیر پارلیمانی امور پارلیمان کے اجلاسوں میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، میں پارلیمان کے ارکان اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نگران دور حکومت میں میرے ساتھ تعاون کیا۔

اس موقع پر وزارت پارلیمانی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری نے نگران دور میں وزارت پارلیمانی امور کی کارکردگی اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ تقریب کے آخر میں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US