پاکستان 6 مارچ کو9ویں پاکستان -یورپی یونین پولیٹیکل ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان 6 مارچ کو 9 ویں پاکستان -یورپی یونین پولیٹیکل ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ یورپی یونین کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس اینریک مورا قیادت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد، انسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور یورپی یونین کا آخری سیاسی ڈائیلاگ 22 نومبر 2022 کو برسلز میں ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US