اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی ہال کو صدارتی اور سینیٹ کے انتخاب میں بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دینے کی قرار داد قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں سیّد نوید قمر نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ 9 مارچ کو صدر کے انتخاب اور 14 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی ہال کو بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی سپیکر سیّد غلام مصطفی شاہ نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔