پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس 5 مارچ کو اوٹاوا میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس 5 مارچ کو اوٹاوا میں ہوگا۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیاد ت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (امریکہ) سفیر مریم آفتاب کریں گی جبکہ کینیڈین وفد کی قیادت کینیڈا کے انڈو پیسیفک کے نائب وزیر ویلڈن ایپ کریں گے۔

ترجمان نے کہاکہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US