کوئٹہ۔ 01 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےنامزد امیدوار میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ و زیر اعلی بلو چستان منتخب ہو گئے
اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکز ئی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے بتایا کہ و زیر اعلی بلو چستان کے انتخاب کے لئے جمعہ کو نو بجے سے شام پانچ بجے تک کاغذات نامز دگی جمع کر ائے جانے تھے مقررہ وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے و زارت اعلی کے لئے کاغذات نامز دگی جمع کروائے اس کے علا وہ کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کر ائےکاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میر سرفراز بگٹی کے کاغذات درست قرار دیئے گئے اسی طرح میر سرفراز بگٹی بلو چستان کے بلامقابلہ و زیر اعلی منتخب ہو گئے