چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نومنتخب سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے سردار ایاز صادق کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہیں قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی بطور سپیکر قومی اسمبلی انتخاب ان کے تجربے اور صلاحیتوں پر اتحادی جماعتوں کی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سربراہی میں قومی اسمبلی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US