سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین نے اُردو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے اُن کے امیدوار محمود خان اچکزئی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پارٹی نے عمران خان کی ہدایات کے مطابق متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی طرف سے صدارتی انتخابات کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذت نامزدگی جمع کرائیں گے۔‘شعیب شاہین نے کہا کہ دونوں طرف سیاسی جماعتوں سے بات ہوگئی ہے۔ مستقبل میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ اتحاد یا الائنس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی اِس وقت صدارتی انتخابات کا سوچ رہی ہے اس لئے کسی بھی الائنس سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
گذشتہ روز محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج نئی پارلیمنٹ بننے جارہی ہے۔ کچھ لوگ 22 کروڑعوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آگئے ہیں۔