رواں سال صوبہ بھر میں ابتک ڈینگی کے کل 28نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی،سیکرٹری صحت پنجاب

image

لاہور۔2مارچ (اے پی پی):صوبہ بھر میں رواں سال ابتک ڈینگی کے کل 28نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق صوبہ بھر میں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے دو نئے مریض لاہور میں سامنے آ گئے اس طرح رواں سال کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 15ہو گئی ہے ۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 4فیصل آباد میں 2،بہاولپور میں 2جبکہ سرگودھا، گجرات، وہاڑی، اوکاڑہ اور ملتان میں ابھی تک ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا ایک مریض زیر علاج ہے۔ علی جان خان نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہری ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کیلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033پر رابطہ کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US