پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام،چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برف باری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری

image

راولپنڈی ۔2مارچ (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام،چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برف باری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری جاری ہے۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برف باری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں۔

پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US