کھوجک ٹاپ این-25 برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے ، این ایچ اے

image

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کھوجک ٹاپ این-25 کو برف باری اور انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔

ترجمان این ایچ اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان نارتھ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ برفباری اور درجہ حرارت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہے اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے خاص طور پر ہائی گریڈینٹ پر صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے لہٰذا کھوجک ٹاپ این-25 پر ہر قسم کی گاڑیوں کو سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ وہ دونوں اطراف سے ٹریفک بند رکھیں۔ حادثات سے بچاؤ کے لئے اس عوامی نوٹس کو چمن سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے چمن ،چمن اور قلعہ عبداللہ میں کسی بھی مناسب جگہ پر کسی یہ پیغام وسیع پیمانے پر نشتہر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

دریں اثنا این ایچ اے ژوب مینٹیننس یونٹ این – 50 کی طرف سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ خانوزئی سے کان مہترزئی تک صورتحال، سڑک کی سطح برف سے پاک ہوتی جارہی ہے۔ سڑک اب ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US