اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ جس کو برا بھلا کہا بعد میں اس سے بغل گیر ہو گئے، محمود خان اچکزئی کی 2014 کے دھرنے میں نقلیں اتارنے کے بعد انہیں اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ۔
ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں قائد ایوان شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، 2014 کے دھرنے میں محمود اچکزئی کی نقل اتاری گئی۔گزشتہ روز ایوان میں محمود اچکزئی کی جانب سے خوش آمد کی گئی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی محمود خان اچکزئی کی پرانی خواہش پوری ہوگئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے کہ جس کو گالی دی بعد میں اسی سے بغل گیر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا میں جیتے تو خوش تاہم جہاں انتخابات میں شکست کھائیں وہاں انتخابات کو ہی درست نہیں مانتے ۔