شہباز شریف ، عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع

image

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق محمد شہباز شریف کے لیے 7 جبکہ عمر ایوب کے لیے 4کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

محمد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف، سید خورشید شاہ، احسن اقبال، سردار محمد یوسف،عطا تارڑ، عون چوہدری، طارق بشیر چیمہ، حنیف عباسی، رانا تنویر، رومینہ خورشید عالم شیزہ فاطمہ خواجہ شامل تھے۔اس موقع پر سینٹر اسحاق ڈاربھی اس موقع پر موجود تھے۔

عمر ایوب کے کا غذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ملک محمد عامر ڈوگر، علی محمد، بیریسٹر گوہر خان شامل تھے۔ وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق اور اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US