قومی خواتین کانفرنس 4 مارچ کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ہوگی

image

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ ( پی پی اے ایف) کے اشتراک سے قومی خواتین کانفرنس 4 مارچ کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ہوگی۔ چیئر پرسن این سی ایس ڈبلیو نیلو فر بختیار کانفرنس کی مہمان خصوصی ہوں گی

جبکہ پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بریچ قومی معیشت میں کردار ادا کرنے کےلئے خواتین کو بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی ، سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

اس کانفرنس میں حکومتی ، عالمی ماہرین ، ترقیاتی شعبہ ، سول سوسائٹی کی تنظیموں ، نوجوانوں اور ماہرین تعلیم کی شرکت ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US