ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ، این ڈی ایم اے

image

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں معتدل سے شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش، برفباری، بیشتر علاقوں میں آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔ اگلی بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان متوقع ہے، جو بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

یہ نظام سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے ۔ این ڈی ایم اے نے تما م متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے اور سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مسافروں اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US