چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سرفراز بگٹی کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد

image

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلی بلوچستان سرفرا بگٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز بگٹی بلوچستان کی پسماندگی، عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے اور لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US