سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن، تین دہشت گرد جہنم واصل چار زخمی

image

راولپنڈی۔2مارچ (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں تین دہشت گرد جہنم واصل جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فعال طور پر ملوث رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمہ کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔ علاقے کے مقامی عوام نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US