اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے اعلان کیا ہے( آج)اتوار 03 مارچ 2024 کو بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔مورخہ 03 مارچ 2024 کو صبح 09:00 بجے تا شام02:00 بجے تک، راولپنڈی کینٹ سرکل،راولپنڈی ۔III، موہرہ نگیال، ایف ایف ہسپتال، ولایت کمپلکس، وی آئی پی، مورگاہ، لائرز کالونی،اے او ڈبلیو ایچ ایس فیڈرز، جی ایس او سرکل، صبح 08:00 بجے تا شام06:00 بجے تک، انپ، چھب فیڈرز، دن10:00بجے تا دوپہر13:00 بجے تک، سی این سی لیب، نیو لیب۔I، او۔لیب، سی این ایس، پنسٹیچ۔II&III، تمیر، نیو لیب۔III، کرپہ، سملی ڈیم،نیلوپ، پنسٹیچ کالونی، فراش ٹائون فیڈرز،صبح08:00 بجے تا دن10:00 بجے تک، انجرہ، مقصود شہید، امن پور، مائرہ شریف، دھکنیر فیڈرز، صبح09:00 بجے تا دوپہر13:00 بجے تک، پوران، شمس آباد، کھور، چھپران فیڈرز، صبح09:00 بجے تا شام04:00 بجے تک، ڈھوک حسو، رتہ، کیرج فیکٹری، سوشل سیکورٹی ہسپتال، اے ایم سی، بی بی شہید، میجر مسعود، احسن آباد، سبحان شہید، ریلوے کالونی، سی ڈی ایل، علامہ آباد، صبح08:00 بجے تا شام05:00 بجے تک، کھوئی رتہ سٹی، بیروٹ گالہ، دربار مائی ٹوٹی، کھوئی رتہ ایکسپریس، چروہی ڈونگی، دانا، سری، چروہی ایکسپریس فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔