ارکان قومی اسمبلی کو قومی ترانہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے، سپیکر قومی اسمبلی

image

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو قومی ترانہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ اتوار کو قائد ایوان کیلئے ہونے والے اجلاس میں قومی ترانہ کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ قومی ترانے کے اختتام پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی ارکان سے درخواست ہے کہ جب قومی ترانہ بجایا جا رہا ہو تو تصاویر کی بجائے پاکستان کا جھنڈا لہرانا چاہئے یا خاموشی سے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سننا چاہئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US