مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

image

سرینگر۔3مارچ (اے پی پی):بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک حکام نے بتایا کہ ضلع رامبن میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ جب تک موسم بہتر نہ ہو اور سڑک کو صاف نہ کیا جائے، وہ ہائی وے پر سفرکرنے سے گریز کریں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US