اساس انٹرنیشنل سکول کی طرف سے بچوں کےلئے تعلیمی و تفریحی ٹریپ کا اہتمام

image

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اساس انٹرنیشنل سکول نے طلبہ کی ذہنی اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتو ں کی نشوونما کےلئے تعلیمی اور تفریحی ٹریپ کا اہتمام کیا جس کے تحت بچوں کوڈبل ڈیکر بس کے ذریعےاسلام آباد کے مختلف مقامات کی سیر کرائی گئی۔بچوں نے بہت پر جوش طریقے سے اس ٹریپ میں حصہ لیا ۔

بچوں کو بس کے ذریعے فیصل مسجد سے ڈی چوک اور پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ ،قومی اسمبلی اور وزیراعظم ہاؤس اور لیک ویو برڈ پارک تک سیر کرائی گئی ۔ اس دوران اسا تذہ بچوں کو ان عمارات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ برڈ پارک میں بچوں نے بہت نایاب قسموں کے پرندے دیکھے اور ان سےمتعلق معلومات لیں۔بچوں نے لیک ویو پارک میں جھولے جھولے اور کھانا کھا یا اور پھر بس میں بیٹھ کرپاکستان مونومنٹ گئے ۔وہاں بچوں نے میوزیم کی سیر کی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US