چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کی محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

image

بیجنگ۔3مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کرے گی اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان مخلتف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بناکر اپنی روایتی دوستی کو مزید تقویت دیں گے۔انہوں نے کہا دونوں ممالک کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مشترکہ طور پر اپ گریڈ کرتے ہوئے قریبی تعلقات کو تعاون کی نئی بلندیوں پر لے جانا چاہئے۔

چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے بھی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد شہباز شریف قومی اسمبلی میں 201 ووٹ لے کر دوسری بار وزیراعظم منتخب ہو گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US