تاریخ میں پہلی بار نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے معاونین حجاج کے انتخاب کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے، انیق احمد

image

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس)کے ذریعے شفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ایک تاریخی اقدام کے طور پر معاونین حجاج کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس سنگ میل کا اعلان وفاقی دارالحکومت میں این ٹی ایس مرکز کے دورے کے موقع پرکیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حج 2024 کے لئے معاونین حجاج اور حج میڈیکل مشن کے عملے کے انتخاب کے لئے تحریری امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس پیش رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستانی معاونین اور ڈاکٹروں کو حج ڈیوٹی پر تعینات کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 794 معاونین بھجوائے گئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد 625 ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ڈاکٹروں کی تعداد گزشتہ سال کی طرح 540 پر برقرار ہے۔ انیق احمد نے مزید کہا کہ اس سال وہ عازمین حج کی تندہی سے خدمت کرنے کا عہد کرتے ہیں اور تحریری امتحان کے ذریعے منتخب ہونے والے افراد حج 2024 کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US