ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کی روشنی میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مطلوبہ اور مناسب سطح کے حصول کے لئے تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لئے سخت محنت کریں گے۔

اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مستقل پالیسی کے فریم ورک کے تحت برادر اور ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گی اور اللہ تعالی ٰسے نئی حکومت کی کامیابی اور پاکستانی باوقار قوم کی خوشیوں اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US