فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، آسان ڈیجیٹل اکائونٹ ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں ، گورنر سٹیٹ بینک

image

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، آسان ڈیجیٹل اکائونٹ ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکانٹ موجود تھے۔

پیر کو سٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد پر خوشی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہوگی۔جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی مستقل بڑھوتری کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آسان ڈیجیٹل اکائونٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکائونٹ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی اور بہتر سرمایہ کاری کے طرف راغب کیا جاسکتا ہے، ہماری اولین توجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف آئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US