اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):چا ئنا انٹر نیشنل پر یس کمیو نیکیشن سینٹر کے ریسر چ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہاہے کہ 10 برس کی تعمیر کے بعد سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں سیشنز کی براہ راست کوریج کرنے سے صحافیوں کو ایک بہت مختلف نقطہ نظر ملتا ہے، اور آپ جا ن سکتے ہیں کہ چین کی ترقی کتنی مثبت اور تیز رفتار ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 سے 2035 تک کے پہلے مرحلے میں چین اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تشکیل کردہ بنیاد پر مزید 15 سال سخت محنت کرے گا،دوسرے مرحلے میں 2035 سے 21 ویں صدی کے وسط تک چین بنیادی طور پر جدیدیت حاصل کرنے پر تعمیر مزید 15 سال تک سخت محنت کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا 14 واں پانچ سالہ منصوبہ (2021-25)، جس کی 11 مارچ 2021 کو نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) نے باضابطہ طور پر توثیق کی تھی، تاریخی کامیابیوں کے ساتھ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو رہا ہے۔