نو منتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

image

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نو منتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پیر کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں منصب سے سبکدوش ہونےوالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی ، مسلح افواج کے سربراہان اور مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، پی پی پی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US