چین نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، چینی وزارت خا رجہ

image

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہاہے کہ چین وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہے۔پیر کے روز پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چین ، چین پاک تعلقات اور چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مثبت بیانات کو سراہتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اورمزید کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US