وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہائوس آمد، مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

image

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچےتومسلح افواج کے دستےکی جانب سےانہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

پیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہائوس پہنچے تو مسلح افواج پاکستان کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، ا وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US