وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفون، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

image

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پیر کو ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US