اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

image

اقوام متحدہ۔4مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ متعدد امور پر ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پیر کو اے پی پی کو ایک ای میل میں کہا کہ ہم شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ملک کے ساتھ وسیع تر ایشوز پر تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US