اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):کینیا کے صدر ولیم ساموئی روتو نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کوانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھاکہ محمد شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔آپ کی جیت آپ کی جرات مندانہ اور ترقی پسند قیادت کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ کینیا دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔