وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو)گوادر، بلوچستان کا دورہ کریں گے

image

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو)گوادر، بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے اور امدادی کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US