لائیو: عمران خان کی رہائی کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

image
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔

منگل کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’بانی پی ٹی آئی پر جتنے غیر قانونی مقدمات ہیں ختم کئے جائیں۔  بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں۔‘

قرارداد کے متن کے مطابق ’سیاسی انتقامی کارروائیاں ملکی مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں۔ عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔‘

ایکس کی بندش: فریقین کو نوٹسز جاریاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’ایکس بند ہے؟‘درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ’سات فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ ’اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آ چکا ہے۔‘

جس پر وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کا پہلا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ 

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پروٹوکول سکوارڈ  13 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پیپلز پارٹی معاشی استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادانڈین وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزرات عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعظم شہباز شریف کو مینشن کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم کا حلف لینے پر شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی: ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد لاپتہکراچی میں ابراہیم حیدری سے جانے والی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی جس میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔

کشتی ابراہیم حیدری سے مرغی کے فیڈ کے لیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی۔

ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے ماہی گیروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

کراچی سے کشتی ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سے بات چیت آگے بڑھانے کی ہدایتپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو آئی ایم ایف سے مالی امداد کے لیے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ایکسٹینڈڈ فیسیلٹی کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت کو فوری طور پر آگے بڑھانےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنجسابق نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔  

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ ’آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے۔‘

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیراعظم میں فرق ہے اور ’چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US