ابوظہبی۔5مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ۔منگل کو متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے “وام”کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔