تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی

image

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دوبارہ وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 میں تاجک صدر کے گزشتہ دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے تاجکستان کے دورے کی دعوت دینے پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں قریبی رابطے استوار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔تاجک صدر نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جس پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US